حدیث نمبر: 2123
ابوعبداللہ آصف

´سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ بنی اسرائیل سے کہا گیا تھا کہ تم ( بیت المقدس کے ) دروازہ میں رکوع کرتے ہوئے جاؤ اور کہو ” گناہوں کی بخشش ( چاہتے ہیں ) تمہارے گناہ بخش دیئے جائیں گے “ لیکن بنی اسرائیل نے حکم کے خلاف کیا اور وہ دروازہ میں سرین کے بل گھسٹتے ہوئے آئے اور کہنے لگے کہ ” بالی میں دانہ “ ( یعنی ہمیں گندم چاہئے ) ۔

حوالہ حدیث مختصر صحيح مسلم / حدیث: 2123