حدیث نمبر: 2120
ابوعبداللہ آصف

´سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ` میں حمص میں تھا کہ لوگوں نے مجھ سے قرآن سنانے کو کہا ۔ میں نے سورۃ یوسف پڑھی ۔ ایک شخص نے کہا کہ اللہ کی قسم ! ایسا نہیں اترا ۔ میں نے کہا کہ تیری خرابی ہو ، اللہ کی قسم ! میں نے تو یہ سورت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے آگے پڑھی تھی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ تم نے خوب پڑھا ۔ غرض میں اس سے بات کر ہی رہا تھا کہ میں نے اس سے شراب کی بو پائی ۔ میں نے کہا کہ تو شراب پیتا ہے اور اللہ کی کتاب کو جھٹلاتا ہے ؟ تو جانے نہ پائے گا جب تک میں تجھے حد نہ مار لوں گا ۔ پھر میں نے اسے ( شراب کی حد کے ) کوڑے مارے ۔

حوالہ حدیث مختصر صحيح مسلم / حدیث: 2120