حدیث نمبر: 2118
ابوعبداللہ آصف

´معن کہتے ہیں کہ میں نے اپنے والد سے سنا ، انہوں نے کہا کہ` میں نے مسروق سے پوچھا کہ جس رات جنوں نے آ کر قرآن سنا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو اس بات کی خبر کس نے دی ؟ انہوں نے کہا کہ مجھ سے تمہارے باپ ( یعنی سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہما ) نے بیان کیا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو جنوں کے آنے کی خبر درخت نے دی تھی ۔

حوالہ حدیث مختصر صحيح مسلم / حدیث: 2118