حدیث نمبر: 2106
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا براء رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` ایک شخص سورۃ الکہف پڑھ رہا تھا اور اس کے پس دو لمبی رسیوں میں ایک گھوڑا بندا ہوا تھا ۔ پس اس پر ایک بدلی چھا گئی جو گھومنے اور قریب آنے لگی اور اسے دیکھ کر اس کا گھوڑا بدکنے لگا ۔ پھر جب صبح ہوئی تو وہ شخص نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اور ( رات کے واقعہ ) کا ذکر کیا ۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ یہ تو سکینت ( تسکین ) تھی جو قرآن کی برکت سے نازل ہوئی تھی ۔