حدیث نمبر: 2099
ابوعبداللہ آصف

´سیدنا ابوالدرداء رضی اللہ عنہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ` آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : کیا تم میں سے کوئی اس بات سے عاجز ہے کہ ہر رات ایک تہائی قرآن پڑھ لے ؟ صحابہ نے عرض کیا کہ کوئی تہائی قرآن کیسے پڑھ سکتا ہے ؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ ( ( قل ھو اﷲ احد ) ) تہائی قرآن کے برابر ہے ۔

حوالہ حدیث مختصر صحيح مسلم / حدیث: 2099