حدیث نمبر: 2086
ابوعبداللہ آصف

´سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : مردے کے ساتھ تین چیزیں ( قبرستان میں ) جاتی ہیں ۔ پھر دو لوٹ آتی ہیں اور ایک رہ جاتی ہے ۔ اس کے ساتھ اس کے گھر والے اور مال اور عمل جاتے ہیں ، سو گھر والے اور مال تو لوٹ آتے ہیں اور عمل اس کے ساتھ رہ جاتا ہے ( پس عمل پوری رفاقت کرتا ہے اسی کے لئے انسان کو کوشش کرنی چاہئے ۔ بال بچے مال دولت یہ سب جینے تک کے ساتھ ہیں مرنے کے بعد کچھ کام کے نہیں اور ان میں دل لگانا بےعقلی ہے ) ۔

حوالہ حدیث مختصر صحيح مسلم / حدیث: 2086