حدیث نمبر: 2082
ابوعبداللہ آصف

´سیدنا مستوراخی بنی فہر کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اللہ کی قسم دنیا آخرت کے سامنے ایسے ہے جیسے تم میں سے کوئی یہ انگلی دریا میں ڈالے ( اور یحییٰ نے اپنی شہادت کی انگلی سے اشارہ کیا ) ، پھر دیکھے کہ کتنی تری دریا میں سے لاتا ہے ( تو جتنا پانی انگلی میں لگا رہتا ہے وہ گویا دنیا ہے اور وہ دریا آخرت ہے ۔ یہ نسبت دنیا کو آخرت سے ہے اور چونکہ دنیا فانی ہے اور آخرت دائمی باقی ہے ، اس واسطے اس سے بھی کم ہے ) ۔

حوالہ حدیث مختصر صحيح مسلم / حدیث: 2082