حدیث نمبر: 2081
ابوعبداللہ آصف

´سیدنا عبداللہ بن عمرو بن عاص رضی اللہ عنہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : جب فارس اور روم فتح ہو جائیں گے تو تم کیا کہو گے ؟ سیدنا عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ نے کہا کہ ہم وہی کہیں گے جو اللہ نے ہمیں حکم کیا ( یعنی اس کا شکر ادا کریں گے ) ۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اور کچھ نہیں کہتے ، رشک کرو گے ، پھر حسد کرو گے ، پھر دوستوں سے بگاڑو گے ، پھر دشمنی کرو گے یا ایسا ہی کچھ فرمایا ۔ پھر مسکین مہاجرین کے پاس جاؤ گے اور ایک کو دوسروں کا حاکم بناؤ گے ۔

حوالہ حدیث مختصر صحيح مسلم / حدیث: 2081