حدیث نمبر: 2078
ابوعبداللہ آصف

´سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم بازار میں سے گزرے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کسی عالیہ کی طرف سے مدینہ میں آ رہے تھے اور لوگ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ایک طرف یا دونوں طرف تھے ۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک چھوٹے کانوں والا یا کٹے ہوئے کانوں والا بھیڑ کا بچہ دیکھا جو کہ مرا ہوا تھا ۔ آپ نے اس کا کان پکڑا ، پھر فرمایا کہ تم میں سے یہ ایک درہم میں کون لیتا ہے ؟ لوگوں نے کہا کہ ہم ایک درہم میں بھی اس کو لینا نہیں چاہتے ( یعنی کسی چیز کے بدلے ) اور ہم اس کو کیا کریں گے ؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ تم چاہتے ہو کہ یہ تمہیں مل جائے ؟ لوگوں نے کہا کہ اللہ کی قسم ! اگر یہ زندہ ہوتا ، تب بھی اس میں عیب تھا کہ اس کے کان بہت چھوٹے ہیں ، پھر یہ تو مردہ ہے ، اس کو کون لے گا ؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اللہ کی قسم ! دنیا اللہ کے نزدیک اس سے بھی زیادہ ذلیل ہے جیسے یہ تمہارے نزدیک ہے ۔

حوالہ حدیث مختصر صحيح مسلم / حدیث: 2078