مختصر صحيح مسلم
— دنیا سے بے رغبتی اور دل کو نرم کرنےوالی باتیں
باب: ( بعض اوقات ) آپ صلی اللہ علیہ وسلم ردی کھجور بھی نہ پاتے کہ اس سے اپنا پیٹ بھر لیں ۔
حدیث نمبر: 2075
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا سماک بن حرب کہتے ہیں کہ` میں نے سیدنا نعمان بن بشیر رضی اللہ عنہ کو خطبہ پڑھتے ہوئے سنا ، وہ کہہ رہے تھے کہ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے اس ( مال و دولت ) کا ذکر کیا جو لوگ حاصل کر رہے تھے اور پھر کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا ، آپ صلی اللہ علیہ وسلم سارا دن بھوک سے بےقرار رہتے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو ناقص کھجور بھی نہ ملتی جس سے اپنا پیٹ بھر لیں ۔