مختصر صحيح مسلم
— دنیا سے بے رغبتی اور دل کو نرم کرنےوالی باتیں
باب: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اور ان کی آل کی گزران میں تنگی ۔
´سیدنا عروہ ام المؤمنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا سے روایت کرتے ہیں کہ وہ کہا کرتی تھیں کہ` اللہ کی قسم اے میرے بھانجے ! ہم ایک چاند دیکھتے ، دوسرا دیکھتے ، تیسرا دیکھتے ، دو مہینے میں تین چاند دیکھتے اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے گھروں میں اس دوران آگ نہ جلتی تھی ۔ میں نے کہا کہ اے خالہ ! پھر آپ کی زندگی کس پر تھی ؟ انہوں نے کہا کہ کھجور اور پانی ۔ البتہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے انصار میں سے کچھ ہمسائے تھے جن کے دودھ والے جانور تھے ، وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے دودھ بھیجتے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم وہ دودھ ہمیں بھی پلا دیتے تھے ۔