مختصر صحيح مسلم
— فتنوں کا بیان
باب: عیسیٰ علیہ السلام کا نازل ہونا ، صلیب توڑنا اور خنزیر کا قتل کرنا ۔
´سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ” اللہ کی قسم ! مریم علیہا السلام کے بیٹے ( آسمان سے ) اتریں گے اور وہ حاکم ہوں گے ، عدل کریں گے ، صلیب کو توڑ ڈالیں گے اور خنزیر کو مار ڈالیں گے اور جزیہ لینا موقوف کر دیں گے ۔ اور جوان اونٹ کو چھوڑ دیا جائے گا ، پھر کوئی اس پر محنت نہ کرے گا ۔ اور لوگوں کے دلوں میں سے بخل ، دشمنی اور حسد جاتے رہیں گے اور وہ لوگوں کو مال دینے کے لئے بلائیں گے لیکن کوئی قبول نہ کرے گا ۔ ( اس وجہ سے کہ حاجت نہ ہو گی اور مال کثرت سے ہر ایک کے پاس ہو گا ) ۔