حدیث نمبر: 2051
ابوعبداللہ آصف

´سیدنا مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے کسی نے دجال کے بارے میں اتنا نہیں پوچھا جتنا میں نے پوچھا ۔ حتیٰ کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ تو کیوں فکر کرتا ہے ؟ دجال تجھے نقصان نہ پہنچائے گا ۔ میں نے کہا کہ یا رسول اللہ ! لوگ کہتے ہیں کہ اس کے ساتھ کھانا ہو گا اور نہریں ہوں گی ؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ ہو گا ، لیکن اللہ تعالیٰ پر تو اس سے زیادہ آسان ہے ( اللہ تعالیٰ اس کو اس سے بھی زیادہ اختیار دے سکتا ہے اس پر کیا مشکل ہے ، یعنی جو اس کے پاس ہو گا وہ اس سے مومنوں کو گمراہ نہ کر سکے گا )

حوالہ حدیث مختصر صحيح مسلم / حدیث: 2051