حدیث نمبر: 2038
ابوعبداللہ آصف

´سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : جلدی جلدی نیک کام کر لو ، ان فتنوں سے پہلے جو اندھیری رات کے حصوں کی طرح ہوں گے ۔ صبح کو آدمی ایماندار ہو گا اور شام کو کافر ۔ یا شام کو ایماندار ہو گا اور صبح کو کافر ہو گا اور اپنے دین کو دنیا کے مال کے بدلے بیچ ڈالے گا ۔

حوالہ حدیث مختصر صحيح مسلم / حدیث: 2038