حدیث نمبر: 2023
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ` آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : قیامت قائم نہ ہو گی یہاں تک کہ تیس کے قریب جھوٹے دجال پیدا نہ ہوں ( دجال یعنی مکار فریبی ہیں ) اور ہر ایک یہ کہے گا کہ میں اللہ کا رسول ہوں ۔