مختصر صحيح مسلم
— فتنوں کا بیان
باب: قیامت قائم نہ ہو گی حتیٰ کہ دریائے فرات سے سونے کا پہاڑ ظاہر نہ ہو ۔
حدیث نمبر: 2016
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : قریب ہے کہ فرات میں سے سونے کا ایک خزانہ نکلے ، سو جو کوئی وہاں موجود ہو ، تو وہ اس میں سے کچھ نہ لے ۔