حدیث نمبر: 2007
ابوعبداللہ آصف

´سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : قیامت قائم نہ ہو گی یہاں تک کہ ( مسلمانوں کے ) دو بڑے بڑے گروہ لڑیں گے اور ان میں بڑی سخت لڑائی ہو گی اور دونوں کا دعویٰ ایک ہو گا ( یعنی دونوں کا دین ایک ہو گا اور دونوں یہ دعویٰ کریں گے کہ ہم اللہ کے دین کے لئے لڑتے ہیں ) ۔

حوالہ حدیث مختصر صحيح مسلم / حدیث: 2007