حدیث نمبر: 2001
ابوعبداللہ آصف

´سیدنا عامر بن سعد اپنے والد سعد رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ایک دن عالیہ ( عالیہ وہ گاؤں ہیں جو مدینہ سے باہر ہیں ) سے آئے حتیٰ کہ بنی معاویہ کی مسجد پر سے گزرے ۔ اس میں گئے اور دو رکعتیں پڑھیں اور ہم نے بھی آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ نماز پڑھی اور اپنے رب سے بہت طویل دعا کی ۔ پھر ہمارے پاس آئے اور فرمایا کہ میں نے اپنے رب سے تین دعائیں مانگیں لیکن اس نے دو دعائیں قبول کر لیں اور ایک قبول نہیں کی ۔ میں نے اپنے رب سے یہ دعا کی کہ میری امت کو قحط سے ہلاک نہ کرے ( یعنی ساری امت کو قحط سے ) تو اللہ تعالیٰ نے یہ دعا قبول کی اور میں نے یہ دعا کی کہ میری ( ساری ) امت کو پانی میں ڈبو کر ہلاک نہ کرے ، تو اللہ تعالیٰ نے یہ دعا بھی قبول کی اور میں نے یہ دعا کی کہ مسلمان آپس میں ایک دوسرے سے نہ لڑیں ، تو اس کو قبول نہیں کیا ۔

حوالہ حدیث مختصر صحيح مسلم / حدیث: 2001