مختصر صحيح مسلم
— ایمان کے متعلق
باب: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے معجزات اور ان پر ایمان لانے کے متعلق ۔
حدیث نمبر: 20
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ قسم ہے اس ذات کی جس کے ہاتھ میں محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) کی جان ہے ( میرے اس زمانہ سے قیامت تک ) کوئی یہودی یا نصرانی ( یا اور کوئی دین والا ) میرا حال سنے پھر اس پر ایمان نہ لائے جو کہ میں دے کر بھیجا گیا ہوں ( یعنی قرآن و سنت پر ) تو وہ جہنم میں جائے گا ۔