مختصر صحيح مسلم
— فتنوں کا بیان
باب: البتہ کسریٰ اور قیصر کے خزانے ضرور اللہ تعالیٰ کی راہ میں خرچ کئے جائیں گے ۔
حدیث نمبر: 1999
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا آپ صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے تھے کہ البتہ مسلمانوں یا مومنوں کی ( شک راوی ) ایک جماعت کسریٰ کے خزانہ کو کھولے گی جو سفید محل میں ہے ۔ قتیبہ کی روایت میں مسلمانوں کی ہے شک کے بغیر ۔