´سیدنا ابوزید ( یعنی عمرو بن اخطب ) رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` ہمیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فجر کی نماز پڑھائی اور منبر پر چڑھ کر ہمیں وعظ سنایا ، یہاں تک کہ ظہر کا وقت آ گیا ۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم اترے اور نماز پڑھی ۔ پھر منبر پر چڑھے اور ہمیں وعظ سنایا ، یہاں تک کہ عصر کا وقت آ گیا ۔ پھر اترے اور نماز پڑھی ۔ پھر منبر پر چڑھے اور ہمیں وعظ سنایا ، یہاں تک کہ سورج ڈوب گیا ۔ پس جو کچھ ہو چکا ہے اور جو کچھ ہونے والا تھا ، سب کی ہمیں خبر دے دی ۔ اور ہم میں سب سے زیادہ وہ عالم ہے جس نے سب سے زیادہ ان باتوں کو یاد رکھا ہو ۔
حدیث نمبر: 1995
ابوعبداللہ آصف