مختصر صحيح مسلم
— فتنوں کا بیان
باب: فتنوں کے قریب ہونے اور ہلاکت کے بیان میں جب کہ برائی زیادہ ہو جائے ۔
حدیث نمبر: 1988
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ` آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : آج یاجوج اور ماجوج کی آڑ کی دیوار میں سے اتنا کھل گیا ( یعنی اس میں اتنا سوراخ ہو گیا ) اور ( راوی حدیث ) وہیب نے اس کو انگلیوں سے نوے کا ہندسہ بنا کر بیان کیا ( شاید یہ حدیث پہلے کی ہو اور ام المؤمنین زینب رضی اللہ عنہا کے بعد کی اور شاید مقصود تمثیل ہو نہ کہ حد بیان کی گئی ہو )