حدیث نمبر: 1972
ابوعبداللہ آصف

´سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : کئی لوگ ایسے ہیں کہ غبارآلود ، پریشان حالت میں دروازوں پر سے دھکیلے جاتے ہیں ( لیکن ) اگر وہ اللہ تعالیٰ کے بھروسے پر قسم کھا بیٹھیں ، تو اللہ تعالیٰ ان کی قسم پوری کر دے ( یعنی اللہ کے نزدیک مقبول ہیں گو دنیاداروں کی نظروں میں حقیر ہیں ) ۔

حوالہ حدیث مختصر صحيح مسلم / حدیث: 1972