حدیث نمبر: 1971
ابوعبداللہ آصف

´سیدنا حارثہ بن وہب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ` انہوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا ، آپ صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے تھے کہ کیا میں تمہیں جنت کے لوگوں کے متعلق نہ بتاؤں ؟ لوگوں نے کہا کہ بتلائیے ۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ ہر کمزور ، لوگوں کے نزدیک ذلیل ، اگر اللہ کے بھروسے پر قسم کھا لے تو اللہ تعالیٰ اس کو سچا کر دے ۔ اور پھر فرمایا کہ کیا میں تمہیں دوزخ والوں کے بارے میں نہ بتاؤں ؟ لوگوں نے عرض کیا کہ کیوں نہیں ! بتلائیے ۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ ہر جھگڑالو ، بڑے پیٹ والا اور مغرور یا ہر مال جمع کرنے والا مغرور ۔

حوالہ حدیث مختصر صحيح مسلم / حدیث: 1971