حدیث نمبر: 195
ابوعبداللہ آصف

´سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم صبح سویرے ہی دشمنوں پر حملہ کرتے تھے اور اذان کی آواز پر کان لگائے رکھتے تھے ، اگر ( مخالفوں کے شہر سے ) آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو اذان کی آواز سنائی دیتی ، تو ان پر حملہ نہ کرتے تھے ۔ ایک مرتبہ ایک شخص کو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اللہ اکبر اللہ اکبر کہتے سنا تو فرمایا کہ یہ مسلمان ہے ۔ اس کے بعد آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے اشہد ان لا الٰہ الا اﷲ ، اشہد ان لا الٰہ الا اﷲ کہتے سنا تو ارشاد فرمایا کہ اے شخص تو نے دوزخ سے نجات پائی ۔ لوگوں نے دیکھا تو وہ بکریوں کا چرواہا تھا ۔

حوالہ حدیث مختصر صحيح مسلم / حدیث: 195