حدیث نمبر: 1947
ابوعبداللہ آصف

´سیدنا سہل بن سعد رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : قیامت کے دن لوگ میدے کی روئی کی طرح سفید ، سرخی مارتی ہوئی زمین پر اکٹھے کئے جائیں گے ، اس میں کسی کا نشان باقی نہ رہے گا ( یعنی کوئی عمارت جیسے مکان یا مینار وغیرہ نہ رہے گی صاف چٹیل میدان ہو جائے گا ) ۔

حوالہ حدیث مختصر صحيح مسلم / حدیث: 1947