مختصر صحيح مسلم
— تعوذ وغیرہ کے بارے میں
باب: چھینکنے والے کو جواب دینا ، جب وہ ( ( الحمدللہ ) ) کہے ۔
حدیث نمبر: 1915
ابوعبداللہ آصف
´ایاس بن سلمہ سے روایت ہے کہ` ان کے والد ( سیدنا سلمہ بن اکوع رضی اللہ عنہ ) نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ایک آدمی کو چھینک آئی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ ( ( ” یرحمک اللہ “ ) ) ۔ پھر اسے ( دوبارہ ) چھینک آئی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اس کو زکام ہو گیا ہے ۔ ( یعنی اگر کسی کو زکام سے چھینکیں آ رہی ہوں تو اس کو کہاں تک ( ( ” یرحمک اللہ “ ) ) کہیں گے ) ۔