حدیث نمبر: 1901
ابوعبداللہ آصف

´سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ` جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اپنے بستر پر جاتے تو فرماتے : ” شکر ہے اس اللہ کا جس نے ہمیں کھلایا اور پلایا اور کافی ہوا ہمارے لئے اور ٹھکانہ دیا ہمیں ، کتنے لوگ ایسے ہیں جن کے لئے نہ کوئی کفایت کرنے والا ہے اور نہ کوئی ٹھکانہ دینے والا ہے “ ۔

حوالہ حدیث مختصر صحيح مسلم / حدیث: 1901