حدیث نمبر: 1898
ابوعبداللہ آصف

´سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ` انہوں نے ایک آدمی کو سوتے وقت یہ پڑھنے کو کہا کہ ” اے اللہ ! تو نے میری جان کو پیدا کیا اور تو ہی مارے گا ، تیرے ہی لئے جینا اور مرنا ہے ، اگر تو اس کو زندہ کر دے تو اس کو اپنی حفاظت میں رکھ اور اگر مارے تو اس کو بخش دے ۔ اے اللہ ! میں تجھ سے عافیت کا سوال کر رہا ہوں “ ان سے ایک شخص بولا کہ تم نے یہ دعا سیدنا عمر رضی اللہ عنہ سے سنی ہے ؟ انہوں نے کہا کہ بلکہ ان سے سنی جو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ سے بہتر تھے ، یعنی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ۔

حوالہ حدیث مختصر صحيح مسلم / حدیث: 1898