حدیث نمبر: 1897
ابوعبداللہ آصف

´سیدنا براء بن عازب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ` نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم جب بستر پر لیٹتے تو فرماتے کہ ” اے اللہ ! میں تیرے نام کے ساتھ جیتا ہوں اور تیرے نام کے ساتھ مرتا ہوں “ ۔ اور جب ( نیند سے ) بیدار ہوتے تو فرماتے کہ ” شکر اس اللہ کا ، جس نے ہمیں مار کر زندہ کیا ( یعنی سلا کر کیونکہ سونا بھی ایک طرح کی موت ہے ) اور اسی کی طرف اٹھایا جانا یا لوٹنا ہے “ ۔

حوالہ حدیث مختصر صحيح مسلم / حدیث: 1897