حدیث نمبر: 1896
ابوعبداللہ آصف

´سیدنا براء بن عازب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : جب تو سونے کو جائے تو وضو کر جیسے نماز کے لئے وضو کرتے ہیں پھر داہنی کروٹ پر لیٹ کر کہہ ” اے اللہ ! میں نے اپنا منہ تیرے لئے جھکا دیا اور اپنا کام تجھے سونپ دیا اور تجھ پر بھروسہ کیا ، تیرے ثواب کی خواہش سے اور تیرے عذاب سے ڈر کر ۔ اور میں ایمان لایا تیری کتاب پر جو تو نے اتاری اور تیرے نبی پر جس کو تو نے بھیجا ۔ تجھ سے بچنے کے لئے نہ کوئی پناہ کی جگہ ہے اور نہ کوئی ٹھکانہ ۔ آخری بات یہی دعا ہو ۔ ( اور فرمایا کہ ) پھر اگر تو اس رات کو مر جائے تو اسلام پر مرے گا ( اور خاتمہ بخیر ہو گا ) اور سیدنا براء رضی اللہ عنہ نے کہا کہ میں نے ان کلموں کو دوبارہ یاد کرنے کے لئے پڑھا تو ” بنبیّک “ کے بدلے ” برسولک “ کہا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ ” بنبیّک “ کہو ۔

حوالہ حدیث مختصر صحيح مسلم / حدیث: 1896