مختصر صحيح مسلم
— علم کے بیان میں
باب: قرآن کے علاوہ کچھ لکھنے اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر جھوٹ بولنے سے بچنے کے متعلق ۔
´سیدنا مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا ، آپ صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے تھے کہ میرے اوپر جھوٹ باندھنا ایسا نہیں ہے جیسے کسی اور پر جھوٹ باندھنا ، ( کیونکہ اور کسی پر جھوٹ باندھنے سے جھوٹ بولنے والے کا نقصان ہو گا یا جس پر جھوٹ باندھا اس کا بھی یا اور تین آدمیوں کا سہی ۔ لیکن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر جھوٹ باندھنے سے ایک عالم گمراہ ہو گا اور دنیا کو نقصان پہنچے گا ) ۔ پھر جو شخص مجھ پر قصداً جھوٹ باندھے ، وہ اپنا ٹھکانہ جہنم میں بنا لے ۔