حدیث نمبر: 1854
ابوعبداللہ آصف

´سیدنا ابی بن کعب رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : وہ لڑکا جس کو سیدنا خضر علیہ السلام نے قتل کر دیا تھا ، کفر پر پیدا ہوا تھا ( یعنی بڑا ہو کر کافر ہو جاتا ) اور اگر جیتا تو اپنے ماں باپ کو سرکشی اور کفر میں پھنسا دیتا ۔

حوالہ حدیث مختصر صحيح مسلم / حدیث: 1854