حدیث نمبر: 1848
ابوعبداللہ آصف

´سیدنا حذیفہ بن اسید رضی اللہ عنہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے بیان کرتے ہیں کہ` جب نطفہ چالیس یا پینتالیس رات رحم میں ٹھہر جاتا ہے تو فرشتہ اس کے پاس آتا ہے اور کہتا ہے کہ اے رب ! اس کو بدبخت لکھوں یا نیک بخت ؟ پھر اللہ تعالیٰ جو کہتا ہے ویسا ہی لکھتا ہے ۔ پھر کہتا ہے کہ مرد لکھوں یا عورت ؟ پھر اللہ تعالیٰ جو فرماتا ہے ویسا ہی لکھتا ہے اور اس کا عمل ، اثر ، عمر اور روزی لکھتا ہے پھر کتاب لپیٹ دی جاتی ہے ، نہ اس سے کوئی چیز بڑھتی ہے نہ گھٹتی ہے ۔

حوالہ حدیث مختصر صحيح مسلم / حدیث: 1848