حدیث نمبر: 1837
ابوعبداللہ آصف

´سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : تم قیامت کے دن حقداروں کے حق ادا کرو گے ، یہاں تک کہ بے سینگ والی بکری کا بدلہ سینگ والی بکری سے لیا جائے گا ( گو کہ جانوروں کو عذاب و ثواب نہیں لیکن قصاص ضرور ہو گا ) ۔

حوالہ حدیث مختصر صحيح مسلم / حدیث: 1837