حدیث نمبر: 1830
ابوعبداللہ آصف

´سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : مسلمان مسلمان کا بھائی ہے ، پس نہ اس پر ظلم کرے نہ اس کو تباہی میں ڈالے ۔ جو شخص اپنے بھائی کے کام میں رہے گا ، اللہ تعالیٰ اس کے کام میں رہے گا اور جو شخص کسی مسلمان پر سے کوئی مصیبت دور کرے گا ، اللہ تعالیٰ اس پر سے قیامت کی مصیبتوں میں سے ایک مصیبت دور کرے گا اور جو شخص مسلمان کی پردہ پوشی کرے گا ، اللہ تعالیٰ قیامت کے دن اس کی پردہ پوشی کرے گا ۔

حوالہ حدیث مختصر صحيح مسلم / حدیث: 1830