حدیث نمبر: 1829
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : تم ظلم سے بچو ، کیونکہ ظلم قیامت کے دن اندھیرے ہیں ( ظلم کو قیامت کے دن بوجہ تاریکی اور اندھیرے کے راہ نہ ملے گی ) اور تم بخیلی سے بچو ، کیونکہ بخیلی نے تم سے پہلے لوگوں کو تباہ کیا ۔ بخیلی کی وجہ سے ( مال کی طمع ) انہوں نے خون کئے اور حرام کو حلال کیا ۔