حدیث نمبر: 17M
ابوعبداللہ آصف

´سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے فرمایا تھا کہ اے ابوہریرہ ! ( رضی اللہ عنہ ) لوگ تجھ سے ( دین کی باتیں ) پوچھتے رہیں گے یہاں تک کہ یوں کہیں گے کہ بھلا اللہ تو یہ ہے اب اللہ کو کس نے پیدا کیا ؟ کہتے ہیں کہ ایک بار میں مسجد میں بیٹھا تھا کہ اتنے میں کچھ دیہاتی آئے اور کہنے لگے کہ اے ابوہریرہ ! اللہ تو یہ ہے ، اب اللہ کو کس نے پیدا کیا ؟ یہ سن کر سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے ایک مٹھی بھر کنکریاں ان کو ماریں اور کہا کہ اٹھو ، اٹھو ! سچ کہا تھا میرے دوست رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ۔

حوالہ حدیث مختصر صحيح مسلم / حدیث: 17M