حدیث نمبر: 1746
ابوعبداللہ آصف

´سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : میرے اصحاب کو برا مت کہو ، میرے اصحاب کو برا مت کہو ، قسم اس کی جس کے ہاتھ میں میری جان ہے کہ اگر کوئی تم میں سے احد پہاڑ کے برابر سونا ( اللہ کی راہ میں ) خرچ کرے تو ان کے مد ( سیر بھر ) یا آدھے مد کے برابر بھی نہیں ہو سکتا ۔

حوالہ حدیث مختصر صحيح مسلم / حدیث: 1746