حدیث نمبر: 1701
ابوعبداللہ آصف

´سیدنا براء رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ایک ریشمی جوڑا تحفہ آیا ۔ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ اس کو چھونے لگے اور اس کی نرمی سے تعجب کرنے لگے ۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ تم اس کی نرمی سے تعجب کرتے ہو ؟ البتہ سعد بن معاذ رضی اللہ عنہ کے رو مال جنت میں اس سے بہتر اور اس سے زیادہ نرم ہیں ۔

حوالہ حدیث مختصر صحيح مسلم / حدیث: 1701