مختصر صحيح مسلم
— دیگر صحابہ کی فضیلت کا بیان
باب: سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہما کی فضیلت کا بیان ۔
حدیث نمبر: 1692
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ` جب یہ آیت نازل ہوئی کہ ” جو لوگ ایمان لائے اور نیک عمل کئے ، ان پر گناہ نہیں اس کا جو کھا چکے .... “ آخر تک ، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے کہا کہ مجھے کہا گیا ہے کہ تو ان لوگوں میں سے ہے ( یعنی ایمان والوں اور نیک اعمال والوں میں سے ) ۔