حدیث نمبر: 1686
ابوعبداللہ آصف

´ثابت ، سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ` انہوں نے کہا میں ( اپنے ہم عمر ) بچوں کے ساتھ کھیل رہا تھا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم میرے پاس تشریف لائے ، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں سلام کیا اور مجھے کسی کام کے لئے بھیجا ۔ میں اپنی ماں کے پاس دیر سے گیا تو میری ماں نے کہا کہ تو نے دیر کیوں کی ؟ میں نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے ایک کام کے لئے بھیجا تھا ۔ وہ بولی کہ کیا کام تھا ؟ میں نے کہا کہ وہ بھید ہے ۔ میری ماں بولی کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا بھید کسی سے نہ کہنا ۔ سیدنا انس رضی اللہ عنہ نے کہا کہ اللہ کی قسم اگر وہ بھید میں کسی سے کہتا تو اے ثابت ! تجھ سے کہتا ۔

حوالہ حدیث مختصر صحيح مسلم / حدیث: 1686