حدیث نمبر: 1685
ابوعبداللہ آصف

´سیدنا انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم گزر رہے تھے کہ میری ماں ام سلیم رضی اللہ عنہا نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی آواز سنی تو کہنے لگی کہ میرے ماں باپ آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر قربان ہوں ، یہ چھوٹا انس ہے ۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے میرے لئے تین دعائیں کیں ۔ دو تو میں دنیا میں پا چکا اور ایک کی آخرت میں امید رکھتا ہوں ۔

حوالہ حدیث مختصر صحيح مسلم / حدیث: 1685