حدیث نمبر: 1668
ابوعبداللہ آصف

´ام المؤمنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اے عائشہ ! یہ جبرائیل علیہ السلام ہیں تمہیں سلام کہتے ہیں ۔ میں نے کہا کہ ( ( وعلیہ السلام ورحمۃ اللہ ) ) ۔ عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم وہ چیزیں دیکھتے تھے جو میں نہیں دیکھتی تھی ۔

حوالہ حدیث مختصر صحيح مسلم / حدیث: 1668