مختصر صحيح مسلم
— دیگر صحابہ کی فضیلت کا بیان
باب: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی زوجہ مطہرہ ام المؤمنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا کی فضیلت کا بیان ۔
حدیث نمبر: 1664
ابوعبداللہ آصف
´ام المؤمنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ` انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو اپنی وفات سے پہلے فرماتے ہوئے سنا اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم میرے سینہ پر ٹیک لگائے ہوئے تھے ۔ میں نے کان لگایا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے تھے کہ ” اے اللہ ! مجھے بخش دے اور مجھ پر رحم کر اور مجھے اپنے رفیقوں سے ملا دے “ ۔