مختصر صحيح مسلم
— دیگر صحابہ کی فضیلت کا بیان
باب: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی زوجہ مطہرہ ام المؤمنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا کی فضیلت کا بیان ۔
حدیث نمبر: 1663
ابوعبداللہ آصف
´ام المؤمنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ( بیماری میں ) دریافت کرتے تھے اور فرماتے تھے کہ میں آج کہاں ہوں گا ، میں کل کہاں ہوں گا ؟ یہ خیال کر کے کہ ابھی میری باری میں دیر ہے ۔ پھر میری باری کے دن اللہ تعالیٰ نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو بلا لیا میرے سینہ اور حلق سے ( یعنی آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا سرمبارک میرے سینہ سے لگا ہوا تھا ) ۔