مختصر صحيح مسلم
— دیگر صحابہ کی فضیلت کا بیان
باب: سیدنا سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ کی فضیلت کا بیان ۔
´سیدنا عامر بن سعد اپنے والد رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ` نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے احد کے دن اپنے والدین کو ان کے لئے جمع کیا ۔ سیدنا سعد رضی اللہ عنہ نے کہا کہ مشرکوں میں سے ایک شخص تھا جس نے بہت سے مسلمانوں کو جلا دیا تھا ( یعنی بہت سے مسلمانوں کو شہید کر دیا تھا ) ۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ” اے سعد تیر چلاؤ تم پر میرے ماں باپ قربان ہوں “ میں نے اس کے لئے ایک تیر نکالا جس میں پیکان نہ تھا وہ اس کی پسلی میں لگا اور وہ ( مشرک ) گر گیا تو اس کی شرمگاہ کھل گئی ۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم دیکھ کر ہنسے ، یہاں تک کہ میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے دندان مبارک کو دیکھا ۔