حدیث نمبر: 1645
ابوعبداللہ آصف

´سیدنا عروہ بن زبیر کہتے ہیں کہ` مجھے ام المؤمنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا نے کہا کہ اللہ کی قسم تمہارے دونوں باپ ( یعنی زبیر اور ابوبکر ) ان لوگوں میں سے تھے جن کا ذکر اس آیت میں ہے یعنی ” جن لوگوں نے زخمی ہونے کے بعد بھی اللہ اور اس کے رسول کی اطاعت کی ( سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ عروہ کے نانا تھے اور سیدنا زبیر رضی اللہ عنہ باپ تھے ۔ لیکن نانا کو بھی باپ کہتے ہیں ) ۔ اور ایک روایت میں ہے ” یعنی ابوبکر اور زبیر رضی اللہ عنہما “ ۔

حوالہ حدیث مختصر صحيح مسلم / حدیث: 1645