حدیث نمبر: 1643
ابوعبداللہ آصف

´محمد بن منکدر سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ` میں نے ان کو یہ کہتے ہوئے سنا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے خندق کے دن لوگوں کو جہاد کی ترغیب دی ۔ سیدنا زبیر رضی اللہ عنہ نے جواب دیا کہ حاضر اور مستعد ہوں ۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے بلایا تو سیدنا زبیر ہی نے جواب دیا ۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے بلایا تو سیدنا زبیر ہی نے جواب دیا ۔ آخر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ ہر پیغمبر کا ایک خاص ساتھی ہوتا ہے اور میرا خاص ساتھی زبیر ہے ۔

حوالہ حدیث مختصر صحيح مسلم / حدیث: 1643