حدیث نمبر: 1635
ابوعبداللہ آصف

´سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ` عمر رضی اللہ عنہ نے کہا کہ میں تین باتوں میں اپنے رب کے موافق ہوا ۔ ایک مقام ابراہیم میں نماز پڑھنے میں ( جب میں نے رائے دی کہ یا رسول اللہ ! آپ اس جگہ کو جائے نماز بنائیے تو ویسا ہی قرآن میں اترا ) اور دوسرے عورتوں کے پردے کے بارے میں اور تیسرے بدر کے قیدیوں کے بارے میں ۔

حوالہ حدیث مختصر صحيح مسلم / حدیث: 1635